ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہڑتال کامیاب بنانے پر انجمن تاجران سندھ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمن

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سعیدآباد 24 نمبر مارکیٹ کا دورہ کیا اور انجمن تاجران سندھ کے وائس پریزیڈنٹ عمران بٹ سے ملاقات کی، کامیاب ہڑتال پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں تاجر برادری اور عوام کے رضاکارانہ طور پر ہڑتال کے موقع پر انہوں نے عوام اور تاجروں سے  کہا کہ  مافیاوں سے نجات اور مسائل کے حل کے لیے عوام اور تاجروں کو معمولی سی پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور انجمن تاجران پاکستان کی کامیاب ہڑتال اس بات کی نوید ہے کہ حکمرانوں کو اب نوشتہ دیوار پڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر آج ڈسٹرکٹ بلدیہ کی تمام مارکیٹس  بند ہیں۔

دوسری جانب انجمن تاجران کے وائس پریزیڈنٹ عمران بٹ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں