ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ویتنامی اسکول ٹیچر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرلیا

نارووال:ایشن ملک ویتنام کی لڑکی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو پاکستان پہنچ گئی، اسکول ٹیچر لوبیچ مین نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔ 

لوبیچ مین نے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں حضرت مولانا زکریا محسن کے ہاتھوں اسلام قبول کیا، ویتنام کی لڑکی نے جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا۔ 

مولانا قاری عبدالقدوس نے آمنہ کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر انگلش میں نعت خوانی کی جبکہ جامع مسجد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، مقامی افراد نے ویتنام کی لڑکی کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ 

اس موقع پر آمنہ کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کو پڑھ کر اس کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، مذہب اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں