ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک ، 3زخمی

نئی دہلی:بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ 

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں 4، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک، ایک شخص کی موت ہوئی۔ 

حکام کے مطابق ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 3افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی ہسپتا لوں میں منتقل کردیا گیا۔

بھارتی کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اڈیشہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی اور ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں