اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوں
عمران خان سے ملاقات کے بعد لیگل ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی تندرست اور مکمل فٹ ہیں، بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
بیرسٹر شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں۔ کوئی ڈیل نہیں کی اس کی ترید کرتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ایکسرسائز کرتے ہیں۔
عمران خان نے پیغام دیا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا، جن کے اثاثے باہر ہیں، ڈالر بڑھنے سے صرف انہی کو فائدہ ہوا۔ بجلی، گیس مہنگی پی ڈی ایم کی تجویز کردہ حکومت نے کی ہے۔ میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی اس قوم کے لیے ہے۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں مزید کہا تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، بات چیت صرف اور صرف الیکشن پر ہوگی۔