ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نئی فلم میں نظر آئیں گے

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نامور فلمساز سجوئے گوش کی نئی فلم میں نظر آئیں گے۔ 

سوہانا خان اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے کررہی ہیں اور اگلے پروجیکٹ میں وہ اپنے والد کے ساتھ ہوں گی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سجوئے گوش کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کا کردار کومیو نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک کیریکٹر  کے ساتھ فلم کا حصہ بنیں گے۔

نئی فلم ایک جاسوسی تھرلر ہوگی اور اس میں سوہانا خان ایک جاسوس کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے ہینڈلر کا کردار شاہ رخ خان کریں گے۔

فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کاسٹ اور ریلیز کے حوالے سے نئی معلومات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں