ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی احتجاج؛ پشاور الیکٹرک پاور کمپنی کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہمی کا حکم

 پشاور: پیسکو کی سیکورٹی فراہمی کے مطالبے پر سنٹرل پولیس آفس نے پشاور اور ضلع خیبر میں سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

سٹی پولیس افسر (سی پی او) کے احکامات پر پشاور پولیس نے تمام متعلقہ ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

خط میں کہا گیا کہ پیسکو کے دفاتر کو فوری سیکورٹی فراہم کی جائے، ایس پیز اپنے علاقوں کے فیڈرز روٹس پر کڑی نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر پیسکو نے سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں