ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کیساتھ ملکر لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کریں گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں، قیمتوں میں اضافہ مراعات یافتہ افراد ودیگر لٹیروں کے لوٹ مار کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاج رنگ ضرور لائیگی ہڑتال میں ساتھ دینے پرتاجر برادری، دکانداروں وکلاء کا شکر گزارہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  عوام کیساتھ ملکر حقوق کے حصول اور لوٹ مار کے خلاف جدوجہد تیز کریں گے اب زیادہ دیرمفت خوروں کو مزید مفت بجلی ،مفت گیس، مفت گھر، مفت علاج، مفت مراعات،مفت سیر سفاٹے نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  نگران وقوم پرگزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط حکمران طبقہ نے لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا کام شروع کیا ہے مافیازسے نجات کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے گرداب لٹیروں کے چنگل سے نجات دلائیگی ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ نگران حکومت ،نگران کابینہ اگرآئی ایم ایف کی ہدایات پر چل رہی ہے تو پلیز مظالم کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ اب بند کریں قوم مزید تباہی وبربادی ،مہنگائی ،بدعنوانی کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں