ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلات:فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق،اہلیہ زخمی

قلات میں منگچر کے علاقے جوہان میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہوگئی۔

لیویز نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے لیویز اہلکار محمد حسن لہڑی کے گھر میں گھس کرفائرنگ کی، اور اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیااورفائرنگ کی زد میں آکر لیویز اہلکار کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ریسکیو کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی خاتون کو آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں