ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم حجاب کوچادر اور چار دیواری کے تحفظ سے منسوب کرتے ہیں، دردانہ صدیقی

اسلام آباد: سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ جہاں طاقت کا غلط استعمال ہو وہاں کمزور کا استحصال ایک معمول بن جاتا ہے، 4 ستمبر پیر کو عالمی یوم حجاب  کے موقع پر اسلام آباد میں ریلی ہوگی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔

درادانہ صدیقی نے کہاکہ  4 ستمبر کو چادر اور چار دیواری کے تحفظ  سے منسوب کرتے ہیں ملک کے  اہم شہروں میں چادر ، چار دیواری اور حجابی تہذیب کے  حوالے سے  ریلیاں و تقریبات  ہونگی۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا دی  جائے ۔ خواتین بچوں اور کمزور طبقات سے متعلق اصل مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کا نہ ہونا  ہے۔ خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے ملک بھر میں بلا تفریق تمام خواتین کو منظم کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں