ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس سے متعلق نئی ہدایت جاری

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس کے متعلق نئی ہدایت جاری کردیں۔

سی اے اے نے افغانستان کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک سروس کی عدم دستیابی کے باعث افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس کے متعلق نئی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو 15منٹ قبل آگاہی دینا لازمی ہوگی، پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی۔

ترجمان سی سے اے کے مطابق مذکورہ فلائٹس کوکراچی، لاہور اور اسلام آباد ایریا کنٹرول سے فضائی سروس مہیا کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں