ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی بجلی بلوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی،  مو لانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں  توالیکشن  میں جماعت اسلامی کے امیدواران کا ساتھ دیکرانتخابی نشان ترازوکا ساتھ دے دیں۔

مو لانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ  جماعت اسلامی کو جب بھی جہاں بھی اختیار ات ملے ہیں دیانت دار ی سے مثالی خدمات کے ریکارڈزقائم کیے بلوچستان کے مسائل کو صرف جماعت اسلامی نے اجاگرکیے بدقسمتی سے قومیت لسانیت فرقہ واریت اور ساحل وسائل کے نعرے لگانے والے سب آزماچکے اور ناکام ہوئے وہ خودان کے خاندان اور بچے قومی دولت سے مالامال جبکہ عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی بجلی بلوں ،ادویات کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ کے خلاف ہر فورم ہر جدوجہد جاری رکھے گی کامیاب ہڑتال پرمتاثرین ،مظلوم طبقات اور مہنگائی سے متاثرہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

مو لانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں الیکشن کو ہائی جیک کرکے پسند کے نااہلوں کو قوم پر مسلط کیا گیا مختلف خوش نمانعروں وعدوں وبے عمل اعلانات کے ذریعے قوم کے ارمانوں کا خون کیا گیا بلوچستان کو ریگستان بنانے والے الیکشن قریب آتے ہیں نئے نام نئی پارٹی کے ذریعے قوم پر مسلط ہوجاتی ہے جماعت اسلامی ان لٹیروں عوام دشمنوں کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں