ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل: طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں 36افراد ہلاک

 برازیلیا: طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی برازیل میں طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ تیز بارشوں سے ساٹھ شہروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ دوہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں کا انخلا کروالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد علاقوں میں سیلاب سے گھر اور قیمی سامان ملیامیٹ دکھائی دیے۔ جنوبی برازیل کے شہر فلوریانوپولیس میں تین ملین لیٹر پانی کا ٹینک پھٹنے سے گاڑیاں اور گھر تباہ ہوگئے۔

مقامی میونسپلٹی کے کارکنوں کی تباہ شدہ سامان کا ملبہ صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں،رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بھی زیرآب آگئی جب کہ ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے اور سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں