ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیاجائیگا :سلیم رضا

لاہور : مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائیگا ۔

سلیم رضا کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی آمد پر استقبال کی تیار یاں زور شور سے جاری ہیں ہر کارکن ان کی آ مد کا منتظر ہے، انتخابات میں(ن) لیگ مخالفین کو ٹف ٹا ئم دے گی اور نوازشریف کی قیادت میں فتح حاصل کریگی ۔

 انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کو عوام نے تین مرتبہ اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ،ہر با ر انہوں نے پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے ملک وقوم کی تعمیرو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،ملک سے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ،میٹروبسز،اورنج ٹرین، موٹروے اور سڑکوں کے جال بچھائے،سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری قائدنوازشریف لائے،مشکل وقت گزرگیا ہے، آنیوالا وقت انشاء اللہ خوشحالی کی نویدہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کومضبوط و مستحکم اوراس کاپہیہ چلانے، سیاسی غیر یقینی صورتحال کو بہتر کرنے اور ملک کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ایک فورم پرملکرغوروخوض کیلئے بیٹھنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں