ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جلا وگھیرا وکرنے اور شیرپا پل پر انتشار انگیز تقاریر  کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا، جہاں  عدالت نے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دعات شامل کردی گئی ہیں۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان میں درج جلاو گھیروا کے مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد گرفتار 6 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش  کیا، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں