ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے ’اوپننگ ڈے بزنس‘ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر فلم ’جوان‘ نے ہندی سینما میں اوپننگ ڈے بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نامور فلمساز ایٹ لی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن فلم نے ریلیز کے پہلے دن 65 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے پہلے دن 55 کروڑ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

انڈین باکس آفس میں پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ابتدائی دونوں فلمیں کنگ خان کی ہے اور وہ حقیقی معنوں میں ہندی سینما کے کنگ بن کر سامنے آئے ہیں۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا، ملیالم میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ مقامی زبانوں کا بزنس اور انٹرنیشنل باکس آفس کی کمائی کے درست اعدادوشمار ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں