ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، ویلتھ پاک

اسلام آ باد: پاکستان ریلوے اور ڈرائی پورٹس سے متعلق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ضیا الحق سرحدی نے کہا ہے کہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا کیونکہ یہ وسطی ایشیائی ممالک کے لئے رابطے کا مرکز بن جائے گا۔

ریلوے منصوبے کو ایک امید افزا پیش رفت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کو وسطی ایشیائی اور روسی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور اس روٹ کے ذریعے درآمدات سے ازبکستان سے پاکستان تک نقل و حمل کی لاگت میں 40 فیصد اور ترسیل کے وقت میں پانچ دن کی کمی آئے گی۔

انہو ں نے کہا کہ 760 کلومیٹر طویل ریلوے روٹ ازبکستان کے شہر ترمیز، افغانستان میں لوگر اور مزار شریف اور پاکستان کے کرم کے علاقے میں خرلاچی سرحد سے گزرے گا اور پھر کوہاٹ ریلوے ٹریک سے منسلک ہوگا۔

 انہوں نے کہا، “اس نیٹ ورک سے وسطی ایشیائی ممالک اور روس سے سستی توانائی اور دیگر اجناس کے لئے پاکستان کی درآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ وسطی ایشیائی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات اور خدمات کی برآمد میں بھی سہولت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں