ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کپتان ولیمسن کی واپسی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے رواں برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15رکنی سکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کریں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے سینئر پلیئر ٹم ساوتھی کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

اعلان کے مطابق لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونووے اور گلین فلپس کے نام بھی شامل ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے،نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں