ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک خطرناک حالات سے دوچار ہے،خانہ جنگی کاخطرہ بڑھ رہاہے، حافظ محمد ادریس

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ محمدادریس نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بدترین بحران کا شکار ہے۔ صورت حال مسلسل بگڑ رہی ہے، خانہ جنگی کی کیفیت ہے، یہ صورت حال معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے خطرے اور تباہی کا الارم ہے۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کوئی سیاستدان ہو یا سرمایہ کار ، غریب کسان ہو یا جاگیردار ،بے بس مزدور ہو یاکارخانہ دار ، سول ہو یا فوجی سبھی کے لیے یہ حالات خطرے کی گھنٹی ہے، لوٹی ہوئی دولت ، ٹیکس چوری ،بجلی چور مافیاز کی سینہ زوری ، آئی پی پیزکے ساتھ تباہ کن معاہدات ، ان تمام امور پر سخت پالیسی سازی اور آہنی گرفت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ایک عام اور غریب صارف ہی ٹیکس اداکررہاہے کیوں کہ اس بے چار ے کے لیے اس کے سوا چارہ کارہی نہیں ہے، بڑے مگرمچھ بے حساب دولت کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  مفت بجلی استعمال کرنے والے ہزاروں مراعات یافتہ شرفاء غریب کا خون چوس رہے ہیں، ڈالر اسمگلنگ کی طرح تمام جرائم پر آہنی کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہواتو خود کشی کرنے والے مجبور عوام اپنی جان لینے سے پہلے خانہ جنگی کاراستہ اختیارکرکے مراعات یافتہ اشرافیہ کی تباہی کا سبب بنیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں