ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھنائونے ہندونظریے کوبے نقاب کردیا

نئی دہلی:بھارتی لوک سبھا کے ممبر راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھنائونے ہندونظریے کوبے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گیتا پڑھی ہے، متعددہندو کتابیں پڑھی ہیں لیکن بی جے پی کے بیان کردہ ہندو مت کاتذکرہ کہیں نہیں پڑھا، بی جے پی جوکرتی ہے وہ ہندومت کے برعکس ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ میں نے کسی ہندورہنما سے نہیں سنا، آپ اپنے سے کمزورلوگوں کودہشت زدہ کریں یانقصان پہنچائیں جوکہ بی جے پی کاایجنڈاہے، بی جے پی جس ہندوقوم پرستی کی بات کرتی ہے وہ دراصل نسلی امتیازہے۔

کانگریس رہنما نے کہا بی جے پی کے ممبران کسی بھی قیمت پراقتدارحاصل کرنے کیلیے کچھ بھی کریں گے، بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کچھ بھی کریگی کہ ہندوستانی ذات پات کے ڈھانچے اورشہر کے سماجی ڈھانچے کوخطرہ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی چندلوگوں کاغلبہ چاہتی ہے اور ان کایہی حقیقی مقصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں