ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کی مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر حملے کی مذمت

پشاور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،مستونگ واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، صوبائی نگران حکومت واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات سے قبل جے یو آئی قائدین پر ایسے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں