ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہی کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے

لاہور:ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزارت خارجہ کے ذریعے مونس الہی اور جبران خان کو طلبی کے نوٹسز بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج عبد الستار لنگاہ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

مونس الہی کو ایکس کے ذریعے طلبی کے نوٹسز بھیجنے پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا چالان جمع کروا رکھا ہے، بعد ازاں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہی کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں