ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،خواجہ آصف

 سیالکوٹ:سابق وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے اور ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان کا فرض ہے وہ امن کی ضمانت اورفروغ یقینی بنائیں، خیرسگالی اورنیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں۔

سابق وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمدورفت اور تجارت تک محدود نہیں، مریضوں کے تیمارداروں کے لبادے میں دہشتگرد پاکستان آر ہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہورہے ہیں، پس منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں