ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینال، مال روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنیکا حکم

 لاہور: سی ٹی او لاہور نے کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ سمیت ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ 

مستنصر فیروز نے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کے دورے کیے اور کہا کہ مہم کے تحت ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کےخلاف بھی کارروائی کی گئی، کوئی بھی پولیس اہلکار، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین پابندی سے مستثنٰی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چالان کرنا مقصود نہیں، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہیلمٹ بازو میں لٹکانےیا ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جارہا ہے، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مستنصر فیروز نے بتایا کہ ڈھائی ماہ میں 8 لاکھ 76 ہزار موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن ہوا، رواں سال کے دوران 17 لاکھ 90 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی ہوئی اور ایک لاکھ سے موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں