یونانی وزیر اعظم کریا کوس میتچوتاکیس نے کہا کہ ترکیہ اور ان کے ملک کے درمیان ڈائیلاگ چینل کا کھلا ہونا ضروری ہے۔
میتچوتاکیس نے ان خیالات کا اظہار اس سال 87ویں بین الاقوامی تھیسالونیکی میلے کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
ترکیہ اور یونان کے درمیان اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے میتچوتاکیس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ترکیہ کے ساتھ ہر سطح پر بات چیت کے چینلز کو دوبارہ کھولنا انتہائی مثبت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان سے قیادت کی سطح پر ملاقات کے علاوہ وزراء اور نائب وزراء کے درمیان رابطے بھی اہم ہیں۔
یونانی وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کے مسائل اچانک حل نہیں ہو جائیں گے ، لیکن جب کوئی اختلاف ہو تو اسے دور کرنے کی وجہ بھی جاننا ضروری ہے اور اختلافات دور کرنے کے لیے سخت قسم کے بیانات دینے سے بھی گریز کیا جانا چاہیے۔