ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیفین کونسٹینٹائن قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اسٹیفین کونسٹینٹائن قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسٹیفین کونسٹینٹائن کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) کے مطابق 60 سالہ اسٹیفین کونسٹینٹائن کو فی الحال مختصر مدت کے لیے صرف ورلڈکپ کوالیفائرز کے لیےکوچ مقرر کیا گیا ہے، طویل المعیاد معاہدے پر فیصلہ  بعد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک سینیئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹیفین کونسٹینٹائن نے ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں کے لیے پاکستان پہنچ کر کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق اسٹیفین کونسٹینٹائن کو ان کی ایشین فٹبال سے آشنائی کی بنیاد پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں