ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، شہبازشریف

agenda of Nawaz

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، پارٹی رہنماوں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا اولین ترجیح ہے، شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف و دیگر عہدیداروں اور رہنماوں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں