ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا، ایوان میں 209 ڈیموکریٹس اور 126 ریپبلکنز نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان نے 45 روز کے اخراجات کا بل منظورکیا جبکہ منظور ہونے والے بل میں یوکرین جنگ کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ 

میڈیا کے مطابق اگر حکومتی اخراجات کا یہ بل منظور نہ کیا جاتا تو شٹ ڈاون میں  وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو گھر بھیج دیا جاتا یا پھر ان سے بغیر معاوضے کے کام جاری رکھنے کی درخواست کی جاتی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد اب صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں