ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ مستونگ:اتحادِ اہلسنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال

کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے خلاف اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر بازار بند ہیں اور جگہ جگہ چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی  گئیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

گزشتہ روز اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماوں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی کال دی تھی۔ 

واضح رہے کہ جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں