ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین، مْبوضہ مغربی کنارے اسرائیل فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرے کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک  گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیرے کے پہاڑی علاقےالا طویل میں تعمیر کردہ Psagot یہودی بستی کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ محمد جبریل رومانے اس حملے میں ہلاک ہوئے اور ایک فلسطینی  کو جسم کے نچلے حصے میں معمولی زخم آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نوجوان جنہوں نے مبینہ طور پر Psagot کے قریب ایک فوجی  چوکی پر تیل بم  پھینکا تھے، کو گولی مار کر ’بے اثر‘ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے  پر طویل عرصے سے فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے چھاپوں  اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں