ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی مزید 3 روپے مہنگی، صارفین سے اضافی وصولیاں کرنے کا حکم

 اسلام آباد:حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے   صارفین پر بجلی گراتے ہوئے بجلی کے ریٹ میں مزید اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3روپے 28پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر اضافے سے 159ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، یہ اضافہ مالی سال2022/23کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے  جس میں صارفین سے آئندہ چھ ماہ تک اضافی وصولیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں