ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں 1884 کے بعد گرم ترین ماہ ستمبر

برطانیہ میں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے "1884 کے بعد سے گرم ترین ماہ ِ ستمبر”  ریکارڈ  کیا گیا۔

برطانوی  محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق، 1884 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے یہ سب سے گرم ستمبر تھا، ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

برطانیہ میں اس ستمبر میں ریکارڈ کیے گئے 16.7 ڈگری سینٹ گریڈ درجہ حرارت  نے ستمبر 2006 میں ریکارڈ کیے گئے 16.5 ڈگری کے  سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویلز میں ستمبر میں ریکارڈ کیا گیا 15.6 سینٹی گریڈ  درجہ حرارت  2006  کے  15.2  سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

شمالی آئرلینڈ میں 14.2 ڈگری کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اس خطے میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

اسکاٹ لینڈ میں اوسط درجہ حرارت 12.8 سینٹی گریڈ کے ساتھ، یہ ریکارڈز کے مطابق  تیسرا گرم ترین ستمبر تھا۔

ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ، پورے ستمبر میں اوسط سے تقریباً ایک تہائی زیادہ بارش ہوئی۔

میٹ آفس کی طرف سے دیے گئے بیان میں، اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ برطانیہ میں ستمبر میں اوسط درجہ حرارت 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ  تک پہنچنا "انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بغیر تقریباً ناممکن ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں