ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: وزارتِ قانون نے 4 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور:وزارتِ قانون نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 4 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ کو اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی تعینات کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ کو اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال کو اسپیشل جج سینٹرل فیصل آباداور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ کو اسپیشل جج سینٹرل لاہور تعینات کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزارتِ قانون کی جانب سے ججز کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں