ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ بچن مشکل میں، اداکار پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

 ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پڑگئے، گمراہ کُن اشتہار کی وجہ سے اداکار پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) نے بیگ بلین ڈیز سیل  (Big Billion Days Sale) پر بننے والے اشتہار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، اس اشتہار میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو سیل کی نمائش کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) نے سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (CCPA) سے اپنی شکایت میں اس اشتہار کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے اشتہار کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

CAIT نے مطالبہ کیا کہ “گمراہ کن اشتہارات” کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ساتھ ہی امیتابھ بچن پر بھی 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

دوسری جانب اس خبر سے متعلق ابھی تک امیتابھ بچن یا اُن کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں