ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلاسکتی ہے، ضیا الدین انصاری

successful

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلاسکتی ہے، ملک میں جاری سیاسی، معاشی ،اور اقتصادی بحرانوں کا  پائیدار ممکنہ حل انتخابات ہی ہیں۔

ضیا الدین انصاری نے کہاکہ   انتخابات  کی تیاری کیلئے جماعت اسلامی لاہو رکے تمام قومی و صوبائی امیدواران، ذمہ داران،ووٹر ز اور سپورٹر الیکشن کمپین کو موثر انداز میں ڈئزائن کرکے جماعت اسلامی کے منشور کو ہر گھر اور فرد تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں  لوٹ مار،مہنگائی، بے روزگاری اوربیڈ گورننس کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ قربانی کے لیے غریب عوام کو پیش کیا جارہا ہے، ٹیکسز،مہنگائی، قرضے سب غریب عوام کے حصے میں آرہی ہے۔ ملک سیاسی و آئینی بحران کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،تمام اداروں کو آئینی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،حالات کو افہام و تفہیم کے ساتھ قابو کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں