ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چائنہ ترقیاتی بینک نے کاشت کے لئے قرض بڑھادیا

بیجنگ:چین کے پالیسی بینکوں میں سے ایک چائنہ ترقیاتی بینک نے اعلی معیار کے کھیتوں کی کاشت کے لئے قرض تعاون بڑھادیا ہے۔

غیر  ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک نے ستمبر کے وسط تک زراعت میں مجموعی طور پر 24.5 ارب یوآن (تقریبا 3.42 ارب امریکی ڈالر)کا معاون قرض جاری کیا جس سے 42 لاکھ 50 ہزار مو (تقریبا 2 لاکھ 83 ہزار 333 ہیکٹرز) اعلی معیار کے کھیتوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

چائنہ ترقیاتی بینک نے 2023 کے آغاز سے اب تک جیلن، جیانگ سو، سیچھوان، گوانگ شی اور ننگ شیا میں اعلی معیار کے زرعی کھیتوں کی کاشت اور زرعی بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں میں تعاون  کے لئے 5.3 ارب یوآن کا قرض جاری کیا۔بینک کے مطابق زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کے لئے ترقیاتی قرض کی سہولت کی فراہمی جاری رکھی جا ئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں