ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی ‘پٹھان فیملی فوٹو’ وائرل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی فوٹو پوسٹ کردی ہے۔

گوری خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں شاہ رخ خان اور گوری کے ہمراہ اُن کے تینوں بچے آریان خان، سہانا خان  اور ابرام خان بھی موجود ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے گوری خان نے کہا کہ ‘ڈیزائن ایک پہیلی کی طرح ہے، ایک مکمل تصویر کے لیے تمام ٹکڑوں کا ایک ساتھ ہونا لازمی ہوتا ہے’۔

شاہ رخ خان کی فیملی فوٹو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا، مداحوں نے اس تصویر کو ‘پٹھان فیملی’ قرار دیا۔

s1s1 s2s2

s5s5 s6s6

s3s3

ایک مداح نے کہا کہ ‘میں گزشتہ ایک ہفتے سے شاہ رخ خان کی فیملی فوٹو کا انتظار کر رہا تھا’۔

s4s4

دوسری جانب ان دنوں شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘جوان’ باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، فلم ’جوان‘ نے انڈین باکس آفس میں 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم کی ریلیز کو ابھی صرف 29 دن گزرے ہیں اور اس کا مجموعی بزنس پوری دنیا میں 1085 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف شاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی 2 فلمیں کرنے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بہت سی غلطیاں کیں مگر اہلیہ گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، شاہ رُخ خان

’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 3 دہائی قبل 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے 3 بچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں