مقبوضہ بیت القدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن طوفان الاقصی کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا، کم از کم پانچ ہزار راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور متعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوئے جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔
مجاہدین نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کردیے ہیں جبکہ 7 میں سے تین قصبوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کی تصدیق اسرائیلی وزیر نے خود بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل پر حملے؛ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن طوفان الاقصی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر مظالم کا جواب ہے۔
Hamas claims to have fired 5,000 rockets towards Israel over the course of two hours
Multiple points of impact reported across the country pic.twitter.com/4Q435F0ono
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) October 7, 2023
راکٹ باری کے نتیجے میں اسرائیل کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ اس کے متعدد قصبوں سے سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ، تل ابیب پر جوابی بمباری میں 232 فلسطینی شہید، 1700 زخمی
اسے بھی پڑھیں: فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی صدر
اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے حالت جنگ کا اعلان کردیا، جبکہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بھی بمباری کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی آبادیوں میں فلسطینی نوجوان حماس کے مجاہدین کا استقبال کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم بھی کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے 7 میں سے تین ٹاؤنز پر حماس کا کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ بحری راستے کے ذریعے پیش قدمی کرنے والوں کو کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: صہیونی ریاست پر دندان شکن حملہ، ایران کی حماس کو مبارکباد
اسی سے متعلق: آپریشن طوفان الاقصی: پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش
حماس نے اسرائیلی فوج سمیت متعدد صیہونیوں کو یرغمال بنالیا ہے اور اُن کی رہائی کے عوض جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد حماس نے یہ حملہ کیا ہے۔