فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی اسرائیل پر تباہ کُن زمینی، فضائی حملوں اور حماس کے فوجی کمانڈر کی طرف سے ‘آپریشن الاقصیٰ فلڈ’ کے آغاز کے اعلان کے بعد مغربی ممالک کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
امریکا
مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔
برطانیہ
برطانوی وزیر خارجہ کی طرف سے بھی اسرائیل کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘برطانیہ واضح طور پر اسرائیلی شہریوں پر حماس کے ہولناک حملوں کی مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرے گا۔
خیال رہے کہ قابض ریاست اسرائیل کے مظالم اور بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ صرف رواں برس صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے نتیجے میں 9 ماہ کے دوران 750 سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
