ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہرہ خان کی شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی تصویر وائرل


ماہرہ خان اور سلیم کریم کی تصویر وائرل: فوٹو انسٹاگرامماہرہ خان اور سلیم کریم کی تصویر وائرل: فوٹو انسٹاگرام

  کراچی: پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر پر دونوں ممالک کے شوبز ستارے اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شادی کی تقریبات کی تصاویر کے بعد ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہیں اپنے شوہر سلیم کریم اور چند دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اس جوڑے نے شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا۔

ماہرہ خان نے پارٹی میں معروف ڈیزائنر ’زارا شاہ جہاں‘ کا سُرخ اور سفید رنگ کا دلکش لہنگا اور چولی زیب تن کیا۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی ایک اور پوسٹ پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ‘آپ تمام خوشیوں کی مستحق ہیں’۔

vrvr

واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں