ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، پاکستان

Middle East

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

فلسطین کی تازہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہمیں کشیدہ ہوتی صورتحال کے باعث انسانی جانوں کے نقصان پر تشویش ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے دو ریاستی حل پر بات کرتا آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کو 1967ء سے پہلے کی صورت حال پر قائم کیا جائے، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری آگے بڑھ کر سویلینز کے تخفظ کیلئے اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں