غزہ:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کو دنیا بھر میں یومِ طوفانِ اقصی منانے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس ترجمان نے فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مزاحمتی تحریک سے یکجہتی کے لیے میدان میں نکلنے کی پُرزو اپیل کی ہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیانیہ کے مطابق مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی سڑکوں اور میدانوں میں نکل کر قابض فوج کے خلاف مزاحمت کریں، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے چھڑانے کے لیے جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔
حماس کا کہنا تھا کہ بیرونِ ممالک مقیم فلسطینی سمیت عرب اور مسلم عوام فلسطین کی سرحدوں کے قریب اکٹھے ہو کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کریں۔