ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر کیس بالکل جھوٹا، مقدمہ بنتا ہی نہیں تھا، اعتزاز احسن

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے، آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا،اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے، گورنمنٹ نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں