ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کا مکمل محاصرہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی ہے، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے  کہ غزہ کی پٹی کا مکمل اسرائیلی محاصرہ اور شہریوں کو ضروری اشیا سے محروم رکھنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے۔

ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل جیسے محاصرے کانفاذ بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی ہے، جس میں شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑے اور زندگی گزارنے کے لیے ضروری اشیا سے محروم کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فضائی حملوں میں غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں اسکول اور اقوام متحدہ کی عمارتیں بھی شامل ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کے آخر سے غزہ کی پٹی میں صحت کی سہولیات پر 13 حملوں کی اطلاع دی اور بتایا کہ وہاں ذخیرہ شدہ طبی سامان پہلے ہی استعمال ہو چکا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کو ایندھن، بجلی اور پانی کی فراہمی بند کیے جانے کے بعد، عالمی ادارہ صحت نے یونیسیف کے ساتھ مل کر علاقے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے لیے راہداری بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں