ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں شرح نمو 2.5 فی صد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران شرح نمو 2.5 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رپورٹ جاری کی ہے، جس کا عنوان اقتصادی پیش منظر 2023ء  ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان میں شرح نمو ڈھائی فی صد جب کہ دنیا بھر میں اقتصادی شرح نمو 2.9 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ء میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 6.1 فی صد تھی  جب کہ عالمی شرح 3.5 فی صد تھی جو کہ 2024ء میں 2.9 فی صد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق ترقی یافتہ معیشتوں میں 2024ء میں اقتصادی شرح نمو 1.4 فیصد رہ سکتی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی شرح نمو بحالی کی جانب گامزن ہے، مگر فی الوقت یہ ناہموار ہے، جس کے نتیجے میں معاشی لحاظ سے کمزور ترین ملک زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جنہیں ترقی کے زینے پر چڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024ء میں امریکا کی شرح نمو1.5 فیصد، جرمنی 0.9 ، فرانس 1.3 ،اٹلی0.7 ،اسپین 1.7 ، کینیڈا 1.6 ، چین 4.2 ، بھارت 6.3 ، روس 1.1 ، برازیل 1.5 ، میکسیکو 2.1 ، مراکش 6.3 ، سعودی عرب 4 ، نائیجیریا 3.1 اور جنوبی افریقا کی اقتصادی نمو کی شرح 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں