ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم فلسطینی ریاست اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، آرتھوڈوکس یہودی

غزہ:صیہونی مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک وفد نے غزہ میں فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ہم فلسطینی ریاست اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 یہودی ربیز  رہنماؤں نے  اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کے بعد یہودی رہنماوں نے  کہا کہ فلسطین پر صیہونیوں کے قبضے سے پہلے یہودی مسلمانوں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے تھے، ہم چاہتے ہیں فلسطینی ریاست کا دوبارہ قیام ہو۔

صیہونی مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ ان  خبروں سے ایسا لگتا ہے کہ یہودی اور مسلمان دشمن ہیں، لیکن یہ درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ  صیہونی ہمیشہ کہتے ہیں کہ حماس کسی یہودی کو غزہ میں دیکھے تو اسے قتل کر دے گی، لیکن یہ بہت بڑا جھوٹ ہے،اسرائیل نامی صہیونی ریاست قائم ہونے تک یہودی اور مسلمان برسوں تک امن و سکون سے رہتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں