آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو دے دیا۔
گزشتہ روز سری لنکا کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس حاصل کرنے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر لکھا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتے ہیں۔
https://x.com/iMRizwanPak/status/1711992170394300793?s=20
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرکے بہت خوشی ہوئی، آسان ہدف پر پوری قوم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا۔
وکٹ کیپر بلے باز نے حیدر آباد دکن میں شاندار مہمان نوازی اور حمایت پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ حماس نے جوابی کارروائی میں 1200 سے زائد اسرائیلیوں کوہلاک کر دیا۔