ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفتر خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، نقصان نہیں ہوا

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ آگ پرانی عمارت میں لگی۔

سی ڈی اے عملے کے ایک پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا، ایئرکنڈشنگ پلانٹ میں استعمال ہونے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی سی آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کے ہنگامی ردعمل نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی واقعہ کی جگہ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر ہے، آگ کی وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں