ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز سے نوازا

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز (ملٹری)سے نوازا ہے۔

اس حوالے سے ایک  پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورمسلح افواج سربراہوں کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری)عطا کیا ہے۔ 

قبل ازیں تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں