ترکیہ کی کروشیا کے خلاف تاریخی فتح۔۔۔
یو ای ایف اے 2024 یورپین چمپین شپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے ڈی گروپ کے چھٹے میچ میں کروشیا کو ایک۔صفر سے شکست دینے والا ترکیہ اپنے گروپ میں اول نمبر پر آ گیا ۔
ترک ٹیم نے 30ویں منٹ میں گول کر کے برتری قائم کر لی جو کہ میچ کے آخری لمحے تک برقرار رہی اور ترکیہ نے یہ میچ ایک۔صفر سے اپنے نام کیا۔
اس نتیجے کے ساتھ ترکیہ کے اپنے گروپ میں 13 پوائنٹس ہیں۔
دس پوائنٹس کا حامل کروشیا دوسرے نمبر پر ہے۔