ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں بارش، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق قرطبہ چوک، جیل روڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں